Official Web

صبا قمر نے تندرست رہنے کا راز مداحوں کو بتا دیا

لاہور:  پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈراموں کی مشہور اور خوبرو اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ تندرست رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے جِم یونیفارم میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنی چاہیے۔

صبا قمر کا ماننا ہے کہ ہمیں سمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ چست اور توانا رہ سکیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔