Official Web

خیبر پختون خوا میں کل سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز کھولنے کا اعلان

پشاور: خیبر پختون خوا میں کل  سے مڈل اسکول  کھولنے کا اعلان کردیا  گیا ہے جبکہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں پرائمری کلاسوں کا تدریسی سلسلہ بھی جلد شروع کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں۔بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔

قبل ازیں ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم حافظ  ابراہیم  نے کہا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے ۔صوبے کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ مختلف اسکولوں میں اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ہو گی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔