Official Web

جدید جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے، جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازاوربلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔