Official Web

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے انضمام الحق کا دل بھی جیت لیا

قومی ٹیم کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دل جیت لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ مدثر نذر اور مشتاق احمد نے انڈر 16 سطح پر ان کا ٹیلنٹ پہچان لیا اور انہوں نے مجھے بولر کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے کہا تو بڑا متاثر ہوا، کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے،

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے انہیں قومی کیمپ کا حصہ بنایا، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے لیکن ان کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں، میرے خیال میں ان کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔