Official Web

زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کرگیا، ملزم کا اعترافی بیان

لاہور: قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل عمران کا اعترافی بیان منظرعام پرآگیا۔

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے جس میں ملزم عمران نے اعتراف کیا کہ وہ زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا تھا،روڈ پار کرکے بچی کو دوسری جانب لے گیا جس پر زینب نے مجھ سے سوال کیا تو میں راستہ بھولنے کا بہانہ بنا کر اسے ساتھ لے گیا۔ 

واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔