Official Web

اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جانب سے چین کی غربت میں کمی کے سلسلے میں کامیابیوں کی پذیرائی

اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، اقوام متحدہ کے متعدد عہدیداروں نے اپنے انٹرویوز میں غربت میں کمی کے سلسلے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئےاس بار پر زور دیا کہ چین جنوب جنوب تعاونمیں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیبریزیو ہاکسلڈ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کےنامہ نگار  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 75 سالقبل اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ، چین نےاقوام متحدہ کے ہر کام  میں خصوصاً غربت کےخاتمے میں اہم شراکت کی ہے۔چین میں 1.4 بلین افراد کو غربت سے نکال دیا گیا ہے ۔چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف2030  کےحصول میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کی رائےمیں  دوسرے ممالک چین کی کامیابیوں سے بہتکچھ سیکھ سکتے ہیں ، اور بہت سے ممالک چینکے تجربے سے  سیکھ بھی رہے ہیں۔ 
جنوب جنوب تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک  سے غربت کےخاتمے کے علاوہ ، چین دیگر ترقی پذیر ممالک کوغربت سے نکلنے میں مدد دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے ، اور اس نے جنوب جنوب تعاون میںاہم کردار ادا کیا ہے۔  چین آہستہ آہستہ اقواممتحدہ کے زیرقیادت ترقیاتی منصوبوں  کے لیےفنڈ زفراہم کرنے والا ملک بن رہا ہے ، جو غربتمیں کمی کے لیے بہت ضروری ہے۔ یقیناً ،چین ہی  جنوب جنوب تعاون کا عالمی چیمپیئن ہے ، جو دوسرے خطوں کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

%d bloggers like this: