Official Web

یپال کے قومی دن کے موقع پرشی جن پھنگ کا نیپالی صدر کے نام تہنیتی پیغام

بیس ستمبر کو نیپال کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے نیپالی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری  کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال انہوں نے اور نیپالی صدر نے ایک دوسرے کے ممالک کا کامیاب دورہ کیا ، جس سے دو طرفہ تعلقات میں ،ترقی اور خوشحالی پر مبنی تعاون اور اسٹریٹجک  ساتھی کے تعلقات میں بھی اضافہ ہوا۔ رواں سال کے آغاز سے ، دونوں ممالک نے  وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیا جس سے چین اور نیپال  کی  دوستی مزید مستحکم اور گہری ہوگئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین -نیپال تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وہ چین نیپال تعلقات اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نئی پیش رفت ،نیز دونوں ممالک اور عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے نیپالی صدر کے ساتھ مل کر  کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

چین کے وزیر اعظم لی کھ  چھیانگ نے بھی  نیپال کے وزیراعظم  پرشادشرما کے نام قومی دن کی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

%d bloggers like this: