Official Web

چین اقوام متحدہ کا مضبوط ترین ستون ہے۔پاکستانی تھنک ٹینک سکالر

پاکستان کے حکومتی تھنک ٹینک کے سکالر یزید قاضی نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہی اقوام متحدہ کا مضبوط ترین ستون رہا ہے۔ اس سال اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ بنی نوع انسان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے اور عالمی امن ، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔چین اقوام متحدہ کا ایک بانی رکن اور ہمیشہ سے مضبوط ترین ستون رہا ہے۔یہ ملک ناصرف تیزی سے ترقی  کررہاہےبلکہ بین الاقوامیانسان دوست جذبے کا حامل رہنما بھی ثابت ہواہے۔ 
حالیہ برسوں میں ، کچھ مغربی سیاستدانوں کے باعث  ، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہوا ہے ۔خاص طور پر اس سال ، دنیا کو کووڈ۱۹ کی وبا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یزید قاضی نے کہا کہ اس تناظر میں ، چین نے نا صرف اپنے ہی ملک کے لوگوں کو علاج معالجے کے لیے مالی اعانت فراہم کی ، بلکہ ہمسایہ ممالک اور دنیا کے دیگر کئی ممالک اور تنظیموں کی مدد کی۔ چین ایکعالمی رہنما بن گیا ہے اور چین نے  ایک بڑے ملک کاذمہ دارانہ کردار نبھایا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نےبنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا جو تصور پیشکیا ہے،  ایک بصیرت افروز نظریہ ہے۔