Official Web

چین نے جدت اور ترقی کے لیے جوش و عزم کو ہمیشہ جواں رکھا ہے۔عالمی دانشورانہ املاک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل

عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ،فرانسس گوری نے ، کچھ دن قبل چائنا میڈیا گروپ کےرپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نہ صرف عالمیاملاک دانش کی تنظیم کا ایک اہم شراکت دار ہے ، بلکہکثیرالجہتی کا  مضبوط حامی اور  بہت اہم رکن  ہے۔
   مسٹر گوری نے کہا  کہ عالمی املاک دانش کی تنظیم کےلئے ، چین سب سے پہلے ایک بہت ہی اہم رکن ملکہے۔ جہاں تک کاروبار کا تعلق ہے تو ، چین  ایک بہتاہم مارکیٹ بھی ہے۔ چین 2019 میں دنیا میں سبسے زیادہ بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں پیش کرنے والا ملک ہے۔ بین الاقوامی ٹریٹ مارکس ایپلیکیشنز کی درجہ بندی میں  چین اوپر جارہا ہے ۔ اس وقت دنیا میں چین کی  تیسری پوزیشن ہے۔
گوری نے  خیال ظاہر کیا کہ چین نے  جدت اور ترقیکے لیے جوش اور عزم کو ہمیشہ جواں رکھا ہے ، جو چینکی قومی ترقیاتی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ اس کےعلاوہ ، گوری نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عالمی  املاکدانش کی تنظیم بھی تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کارجیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔عالمی  املاک دانش کی  تنظیم کے لئے ، چین ایک بہتاہم مارکیٹ اور بہت  اہم رکن ہے۔