Official Web

چینی فوج عالمی امن کے دفاع میں ایک کلیدی قوت ہے۔

چینی حکومت نے 18 تاریخ کو  ایک خصوصی وائٹ پیپرجاری کیا۔اس میں گزشتہ تیس سالوں میں  اقوام متحدہ کے تحفظ امن مشنوں میں چینی فوج کی شرکت ، خدماتاور  تجربات کا  جامع جائزہ لیا گیا ہے ، اور اقوام متحدہکے امن مشن کے حوالے سے چین کی پالیسی پر روشنیڈالی گئی ہے . وائٹ ​​پیپر تفصیلی اعدادوشمار اور متعددمثالوں سے ثابت کرتا ہے کہ چینی فوج اقوام متحدہ کے تحفظ امن کی سرگرمیوں میں ایک کلیدی قوت ہے، وائٹ پیپر میں امریکی سیاستدانوں کے پھیلائے جانےوالے نام نہاد "چینی فوجی خطرےکے پروپیگنڈےکو رد  کیا گیا ہے۔
مائیک پومپیو سمیت  بعض امریکی سیاستدان نہ صرفامریکہ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکار کرتے ہیں  ،بلکہ نظریاتی تعصب کی بنیاد پر چین پر بے بنیاد الزاماتعائد کرتے ہیں کہ چین  اپنی  بیرون ملک فوجی موجودگیمیں اضافہ کے لئے اقوام متحدہ کے تحفظ امن کیسرگرمیوں میں شر کت کرتا ہے۔ تاہم ، یہ وہی لوگ ہیںجو ایشیاء بحر الکاہل کے علاقے میں فوجی دستے تعیناتکر رہے ہیں ، علاقائی تناؤ میں اضافہ کر رہے ہیں ، اور نظریاتی محاذ آرائی کو اشتعال دے  رہے ہیں اور دنیا کو تقسیم کی طرف لے جانےکی کوشش میں "نئی سرد جنگکے دعویدار ہیں۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ یہ امریکیسیاستدان علاقائی تصادم کا آغاز کرنے والے ، بینالاقوامی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے اور عالمی امن کو تباہ کرنے والے ہیں۔
اس سال عالمی انسداد فاشزم  جنگ کی فتح کی 75 ویںسالگرہ اور اقوام متحدہ کی قیادت میں موجودہ بین الاقوامینظام کے قیام کی بھی  75 ویں سالگرہ  ہے۔ تاریخ پرنظر ڈالیں تو ، لوگوں کو یہ محسوس ہوگا  کہ امن کا حصولکوئی آسان کام نہیں ہےاور امن کو  تحفظ اس سے بھیمشکل ہے۔ قطع نظر اس بات کے کہ بین الاقوامیصورتحال کس طرح تبدیل ہوتی ہے ، چین پرامن ترقیکی راہ پر گامزن رہےگا ، اقوام متحدہ کے تحفظ امنکی کارروائیوں کی ہمیشہ کی طرح حمایت کرے گا ،کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرے گا ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر کو فروغ دےگا ، اور عالمی امن و ترقی میں مزید قوت پیدا کرے گا۔نام نہاد "چینی فوجی خطرہکی افواہیں پہلے ہی اپنی موتآپ دم توڑ رہی  ہیں۔