Official Web

چینی وزارت تجارت کا وی چیٹ اور ٹِک ٹاک کے ساتھ لین دین پر امریکی پاپندی پر ردعمل

اٹھارہ ستمبر کو ، امریکی محکمہ تجارت نے امریکہ کےاندر وی چیٹ اور ٹِک ٹِک کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ۔اس بارے میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےکہا کہ  امریکہ نے "قومیسلامتیکے نام پر چینی موبائل ایپلی کیشنز وی چیٹاور ٹِک ٹاک کے ساتھ متعلقہ لین دین پر پابندی عائد کیہے ، جس سے متعلقہ کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سخت نقصان پہنچا ہے اورمارکیٹ  کے نظممیں خلل پڑ ا ہے ۔چین اس کی سخت مخالفت کرتاہے۔ امریکہ نے بغیر کسی  ثبوت کے مذکورہ دونوںکمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس پر دباو ڈالنے کیلئے بار بارقومی طاقت کا استعمال کیا ہے ، جس سے کمپنیوں کی عام کاروباری سرگرمیوں  میں سنجیدہ نوعیت کا خلل پڑاہے۔اور امریکہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بین الاقوامیسرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کےاس اقدام نے بین الاقوامی معاشی اور تجارتی نظم کومجروح کیاہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے  کہ غنڈہگردی ترک کر ے ،  اپنے غلط کاموں کو فی الفور بندکرے ، اور صاف شفاف بین الاقوامی قوانین اور نظم وضبط کو برقرار رکھے۔ اگر امریکہ اپنے راستے پر چلنے پراصرار کرتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اورمفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔