Official Web

چین میں نوول کورونا وائرس مرکز کا قیام

اٹھارہ تاریخ کو ، چینی سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ، گاو فو نے بیجنگ میں  انکشاف کیا کہ چین نے کووڈ-۱۹ کی وبا سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے نوول کورونا وائرس مرکز قائم کیا ہے۔

گاو فو نے مرکز کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ نیا قائم کردہ یہ  مرکز وائرس اور جینوم کی ترتیب کو اکٹھا کرنے ، کووڈ-۱۹سے بچاؤ اور کنٹرول سے متعلق تربیت کے بندوبست  ، بین الاقوامی تعاون ، قومی سرگرمیوں میں ہم آہنگی ، اور قومی معیارات کی تشکیل کے لئے ذمہ دار ہوگا۔

گاو فو نے کہا کہ کووڈ-۱۹اور انفلوئنزا کے مابین سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ انفلوئنزا کے مقابلے میں یہ وبا کسی بھی  موسم میں لگ سکتی ہے۔ موجودہ شواہد کے مطابق ،  یہ وائرس  بہت جلد  انسانوں کے مطابق ڈھل چکا ہے ، لیکن  غیر فعال حالت میں ہے اور اس کا ذریعہ بھی تلاش  کرنا بہت مشکل ہے۔