Official Web

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سیکنڈری کلاسز28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخرکردیا تھا۔

%d bloggers like this: