Official Web

برائیوں میں اضافے کی وجہ لوگوں کی خاموشی ہے: ثنا جاوید

لاہور:  اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں برائیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ لوگوں کی خاموشی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جب ہم معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں پر خاموش رہتے ہیں تو ان میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون تو ہر ملک میں موجود ہوتا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانا بھی ضروری ہے تاکہ غلط کام کرنے والوں کا راستہ روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ ثنا سانحہ موٹروے کے خلاف آواز اٹھانے والے ادا کاروں میں بھی پیش پیش تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ ان کا دل اس سانحے سے بری طرح ٹوٹ گیا ہے، جب سے اس واقعے سے متعلق سنا سو نہیں سکی۔ ثنا جاوید نے مزید کہا کہ ہم میں انسانیت ختم ہو چکی ہے اگر ہم یہ حقیقت قبول نہیں کرتے کہ ہم میں واقعی انتہائی خطرناک تبدیلی آ چکی ہے۔ دوسروں کیلئے ہمدردی کی کمی اور الزامات کا نشانہ بنانا وہ بڑی وجہ ہے جس کے سبب خواتین پولیس سے خوفزدہ ہیں۔