Official Web

سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت” کے حوالے سے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے وائٹ پیپر کا اجرا

سترہ  تاریخ کو ،چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے"سنکیانگ میں روزگار کی ضمانتکے بارے میں ایک وائٹ پیپرجاری کیا۔

وائٹ پیپر  کے مطابق سنکیانگ روزگار کے فروغ کو عوامی زندگیسے متعلق سب سے بڑا منصوبہ قرار دیتا ہے، جس سے روزگار کیصورتحال میں بہتری آرہی ہے ، اور تمام قومیتوں کے لوگوں کیآمدنی میں اضافہ ہورہا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق سن 2014  سے 2019 تک  سنکیانگ میںملازمین کی کل تعداد  ایک کروڑ تیرہ لاکھ  باون ہزار  سے بڑھ کر ایککروڑ تینتیس لاکھ  تک پہنچ  گئی ہے۔شہروں میں رہنے والوں کی فیکس ڈسپوزایبل آمدنی 23،200 سے بڑھ کر 34،700  یوان جبکہدیہی علاقوں میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 8،724 یوان سے بڑھ کر 13،100 یوان تک پہنچ گئی ہے ۔

وبا کے منفی اثرات کےپیش نظر  سنکیانگ نے وبائی امراض کیروک تھام اور کنٹرول اور معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینےکے لئے  منصوبے جاری کیے ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ بین الاقوامی لیبر قوانین اورانسانی حقوق کے معیارات کی فعال طور پر پاسداری کرتا ہے ،اور ہر ممکن حد تک تمام قومیتوں کے لوگوں کو روزگار فراہم  کرنےکی ضمانت دیتا ہے ، اور اعلی سطح اور وسیع تر معنوں میں بقا اورترقی کے حق کو حاصل کرنے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد  فراہم کرتا ہے۔