Official Web

‎پاکستان اور چین دوطرفہ تعاون کی اعلی سطح کو برقرار رکھیں گے ، چینی نائب وزیر خارجہ

بیجنگ(  ) چین کے نائب وزیر خارجہ لو زوہوئی نے  پاکستانی سفیر معین الحق سے ملاقات کی اور چین پاکستان تعلقات اور اعلی سطحپر مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔    بدھ کو گوادر پرو کے مطابق لو نے کہا کہ چیناور پاکستان کے مابین  سدا بہار  تعاون میں کوویڈ 19    اور دیگر  پریشانیوں کے باوجود اعلی سطح پر فروغ  جاری ر ہا ،چین اورپاکستان دونوں ممالک کے رہنمائوں  کے  اتفاق رائے اور چین پا ک  وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک  مذاکرات  کے نتائج پر عملدرآمد کریں۔  فریقین کو ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانا چاہئے ، وبائی مرض سے متعلق تعاون کو  گہرا ، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینا چاہئے۔ دونوں ممالک کو بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوطبنانا چاہئے اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے اچھے منصوبے بنا نے چاہے تاکہ باہمی رشتوںکو زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے آگے بڑھایا جاسکے۔  سفیر معین الحق نے کہا کہ چین  میں  سفیر  ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان اور چین بے مثال  آہنی دوستہیں۔ پاکستان اپنے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر چین کی بھر پورحمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان نے چین کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کی ہے کہ وہ اس وبا سے لڑنے اور ترقی کو دوبارہشروع کرنے میں پیش پیش رہے۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاونکے امکانات کو بروئے کار لایا جاسکے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح پر فروغ  دیا جاسکے۔ لیو اور حق نے چین اور پاکستان کےمابین سزا یافتہ افراد کی منتقلی سے متعلق معاہدے کا تبادلہ کیا۔