Official Web

دودھ کے ایک گلاس سے زائد کیلشیم والی غذائیں

ہم سب بچپن سے ہی یہ بات سنتے آرہے ہیں کہ دودھ میں کیلشیم موجود ہوتا ہے اور اسے روزانہ پینے سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

ایک کپ دودھ میں تقریباً 305 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے جب کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ 1000 ملی گرام کیلشیم لینے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم روزانہ ایک کپ دودھ پی رہے ہیں تو اس سے ہمارے جسم کی کیلشیم کی ضرورت پوری نہیں ہوگی۔

جسم میں کیلشیم کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم روزانہ اپنی خوراک میں ایسی غذائیں شامل کر لیں جس سے کیلشیم کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

تخم بلنگا

فوٹو: بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ 

تخم بلنگا ایک ایسی بہترین چیز ہے جس کا استعمال کر کے ہم جسم میں کیلشیم کی مقدار کو پورا کر سکتے ہیں، تخم بلنگا میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

3 ٹیبل اسپون یعنی تین بڑے چمچ تخم بلنگا میں ایک گلاس دودھ میں موجود کیلشیم سے زائد کیلشیم پایا جاتا ہے، آپ اسے دہی کے ساتھ یا کسی بھی چیز کے ساتھ ملا کر خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

بادام

فوٹو: بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ 

بادام قدرتی غذائیت سے مالامال خشک میوہ ہے جس میں کیلشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، تین چوتھائی کپ بادام میں 320 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے اور اگر آپ کو روزانہ دودھ پینا پسند نہیں ہے تو آپ اس کی جگہ بادام کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

نارنجی کا رس

فوٹو: بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ 

226 گرام نارنجی کے رس میں 350 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے جب کہ اس میں کیلشیم کے علاوہ وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

انجیر

فوٹو: بشکریہ ریڈرز ڈائجسٹ 

انجیر کھانے کے بے شمار فوائد ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ کیلشیم سے مالامال ہوتی ہے، روزانہ انجیر کا استعمال کرنے سے آپ کی صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: