Official Web

کوئی خطرہ متحد قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ متحد قوم کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں لیفٹیننٹ ناصر حسین کے گھر گئے اور انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین نے مادر وطن کے دفاع کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔ کوئی بھی خطرہ متحد قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

%d bloggers like this: