Official Web

فٹبال پریمئر لیگ: چیلسی نے برائٹن، وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا دیا

لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو تین ایک سے ہرا دیا، وولور ہیمپٹن نے دو اسٹائلش گولز سے شیفیلڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے دیکھنے والوں بھی پرجوش کر دیا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال کا بڑا میلہ بھی سج گیا، پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ چیلسی نے کھیل کا آغاز جارحانہ اندازمیں کرتے ہوئے 23 منٹ برتری حاصل کی۔ جورگینو نے پنلٹی کک پر پہلا اسکور کیا، دوسرے ہاف میں بھی فُل ایکشن نظر آئے۔ چیلسی نے مزید دو گول کر دیئے، حریف برائٹن کی طرف سے ٹروسرڈ نے واحد گول کیا۔

دوسرے میچ میں وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو صفر کی ہار سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف دونوں گول میچ شروع ہوتے ہی کیے گئے۔ تیسرے اور پھر چھٹے منٹ کے ہیڈر نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ ایس او پیز کے باعث خالی اسٹینڈز کے باوجود کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے سب کو پرجوش کر دیا۔