Official Web

اقوام متحدہ میں نوول کورونا وائرس کے حوالے سے قرارداد کی منظوری، امریکہ عالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑا ہے، چینی وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نوول کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہکرنے کے لئے ایک جامع قرارداد اکثریت رائے سے منظورکی۔ امریکہ نے اس قرار داد کی ٘مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے حقمیں 169 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے۔  چینی وزارت خارجہکے ترجمان وانگ وین بین نے 14 تاریخ کو اس حوالے سےپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ قرارداد اقوام متحدہکے رکن ممالک کے وسیع اتفاق رائے کو ظاہر کرتی ہے۔ قرار دادکے مطابق  انسانیت کو مشترکہ دشمن ، وائرس کا سامنا ہے جسکا مقابلہ  صرف اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ عالمی برادریکی انصاف کی آواز کا سامنا کرے گا ، افواہوں کا راستہ ترک کرے گا ، بہتان تراشی بند کرے گا ، ذمہ داری کی منتقلی کی روشختم کرے گا ، اور خودغرضانہ سلوک کا خاتمہ کرے گا ، یکطرفہپابندیوں کو روکے گا  جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامیتعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی  ہے ، اور اس وباکے خلاف بین الاقوامی برادری کے اتحاد کا حامی بنے گا۔