Official Web

بائٹ ڈانس نے مائیکرو سافٹ کو ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار فروخت کرنے سے انکار

امریکہ میں ٹک ٹاک کی کاروباری صورت حال میں ایک بار پھرتبدیلی آگئی ہے۔  کسی بھی ممکنہ کاروباری معاہدے پر پہنچے سےپہلے ہی، مائیکروسافٹ نے مقامی وقت کے مطابق 13 ستمبر کوایک بیان جاری کیا کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہےکہ وہ مائیکرو سافٹ کو ٹِک ٹِاک کا امریکی کاروبار نہیں فروختکرے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے قبل ازیں ٹِک ٹِاک اور اس کی بنیادی کمپنیبائٹ ڈانس کے خلاف دو انتظامی احکامات جاری کرچکے ہیں ، اورعوامی طور پر بیان دیا ہے کہ جب تک ٹِک ٹِاک اپنے امریکیکاروبار کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط مکمل نہیں کرتا ہے، اسے 15 ستمبر سے قبل اپنے امریکی کاروبار کو بند کرنا ہوگا۔

چودہ  ستمبر کو ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بیننے متعلقہ سوالوں کے جواب میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میںکہا کہ چین نے متعدد مواقع پر ٹک ٹاک کے حوالے سے  اپناموقف بیان کیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہغیرملکی کمپنیوں کو امریکہ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئےایک کھلا ، منصفانہ ، انصاف پسند اور غیر امتیازی بین الاقوامیکاروباری ماحول مہیا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ رپورٹر کیذکر کردہ متعلقہ کمپنیوں کے مخصوص اقدامات پر کوئی تبصرہ نہیںکریں گے۔