Official Web

فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرنا اقراعزیز کا پسندیدہ کام

کراچی:  اداکارہ اقرا عزیز نے فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرنے کو پسندیدہ کام قرار د ے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایکٹنگ کے ساتھ ماڈلنگ بھی کی ہے تاہم فیشن شوز میں ریمپ واک میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا، جب ہم خوب صورت ڈریسز پہن کر کیٹ واک کر کے لوگوں کے سامنے سے گزرتے ہیں اور وہ ہمیں ستائشی نظروں سے دیکھتے ہیں تو ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ یہ ہم ماڈلز کی بھی تعریف ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ برائیڈل ویک میں پرفارم کرنے کا تجربہ بہت مزے کا رہا جس کا چٹخارہ اب تک محسوس کرتی ہوں۔

%d bloggers like this: