Official Web

مغربی چین میں ماحول دوست زراعت کی ترقی پر زور

شمال مغربی چین میں بہت سے علاقے سوکھے اور  کم بارش سےدوچار ہیں ،  حیاتیاتی ماحول نازک ہے ، اور ترقی  ناسازگار  وسائلکی وجہ سے  محدود  ہے۔تاہم  حہ شی کوریڈور میں واقع گانسوصوبے کے جیو چھوان شہر  نے حالیہ برسوں میں گوبی وسائل سے فائدہ اتھاتے ہوئے  ماحول دوست  زراعت کو ترقی دی  اوریہ علاقہ  اعلیٰ معیار کی زرعی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔

جیو چھوان شہر کے شو جو  ضلع  کے ڈونگ  ڈونگ ٹاؤن  میں ایک زرعی صنعتی پارک  قائم  ہوا ہے۔ریتلی زمین پر سورج کی روشنیکے گرین ہاؤسز کا صاف ستھرا انتظام کیا گیا ہے۔گرین ہاؤسز  میںسبزہ ہی سبزہ  نظر آتا ہے  ، اور کاشت کار پھل اور سبزیوں کیدیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جوپک کر تیار ہونے والےہیں۔

یاد رہے کہ 2009 میں ،  جیو چھوان  نے گوبی زراعت کی ترقی کاآغاز  کیا ،مٹی کو بہتر بنانے کے لئے صحرائے گوبی پر گرین ہاؤسز قائم کئے ۔ صحرا گوبی کا وسیع رقبہ ہے ، لہذا بڑے پیمانے پرکاروبار کے لیے ایک  جامع صنعتی پارک قائم کیا گیا ۔ اسعلاقے میں ہر طرف پتھر موجود ہیں  تو  گرین ہاؤس  پتھروں سےتعمیر کیا گیا ہے تاکہ اخراجات کو بچایا جاسکے۔ صحرائے گوبی ، جوروایتی کھیتی باڑی کے لیے   موزوں نہیں ہے ،  لیکن جیو چھوانکے لوگوں نے بھر پور کوشش کرتے ہوئے   ایک  بڑا کام کیاہے۔2009 کے بعد سے ،  جیو چھوان شہر  نے 90  گو بی زرعی پارکس اور  مثالی مقامات کی تعمیر شروع کی  ، جو ہر سال ملک بھرمیں  40لاکھ ٹن سے زیادہ اعلیٰ معیاری سبزیوں  اور پھلوں کیفراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔