Official Web

چین کی امریکہ کی جانب سے پیش کردہ چین کی عسکری ترقی سے متعلق رپورٹ کی مخالفت، چین کی وزارت دفاع

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے تیرہ تاریخ کوامریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ  2020 کے لیےچین کی فوجی اور سیکیورٹی ترقیاتی رپورٹکے حوالے سے  اپنابیان جاری کیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ امریکہ کی جانب سے  چین اور چینی فوج  کو بد نام بنانے  کی ایک اورمثال ہے۔ امریکہ  کی جانب سے  گزشتہ بیس سالوں میں  اسطرح کی رپورٹس  کا مسلسل اجرا ،امریکہ کی کھلی بالادستی  اوراشتعال انگیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  یہ تسلط اور اشتعال انگیزیکا برہنہ عمل ہے ، جس سے چین اور امریکہ کے   عسکری  تعلقاتکو شدید نقصان پہنچا ہے ۔  چین نے اس پر سخت عدم اطمیناناور سخت مخالفت کا اظہار  کیا   اور امریکہ  سے  اس کی وضاحتطلب کی ہے ۔

وو  چھیان  نے اس بات پر زور دیا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی،چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ایک عوامی فوج ہے۔

وو چھیان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پرکاربند ہے ، مضبوطی سے قومی دفاعی پالیسی اوردفاعی فوجی حکمتعملی کی راہ پر گامزن ہے ۔ چین کی فوجی طاقت کی ترقی قومی اقتداراعلیٰ کے تحفظ، ملکی سیکورٹی اور ترقی کے مفادات سے مطابقترکھتی ہے۔ یہ کسی بھی ملک کو نشانہ نہیں بناتی یا اس سے کسیبھی ملک کو کوئی  خطرہ نہیں ہے.

ووچھیان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوانچین کا حصہ ہے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر  موجودحالیہ کشیدگی کی وجہ یہ کہ تائیوان کی انتظامیہ بیرونی قوتوں کی آلہ کاربنی ہوئی ہے۔

وو  چھیان نے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں میں امریکہ نے عراق ،شام اور لیبیا جیسے ممالک کے خلاف غیر قانونی طور  جنگوں اورفوجی کارروائیوں کو  شروع کیا  جس سے 800000 سے زائد ہلاکتیںہوئیں اور لاکھوں افراد کو بے گھر ہونا پڑا ۔ برسوں کے حقائق یہثابت کرتے ہیں کہ امریکہ علاقائی عدم استحکام، عالمی امن  کو خراب کرتا چلا آرہا ہے۔

وو چھیان نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ چینی فوج ایمانداری سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کےتصور پر قائم رہے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اوراصولوں پر مضبوطی سے کاربند رہے گی ، علاقائی سلامتی کےتعاون کو فعال طور پر انجام دے گی ، بین الاقوامی عوامی تحفظ کیمصنوعات کو بروقت مہیا کرے گی، اور عالمی امن کے قیام اورعالمی ترقی میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوگی۔