Official Web

موٹروے زیادتی کیس؛ ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 25لاکھ انعام کا اعلان

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے ملزمان کے نشاندہی کرنے والوں کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں آئی جی پنجاب، وزیر قانوی اور وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ہم 72گھنٹوں سے کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچے، مرکزی ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے 25 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خاتون سے زتادتی سے متعلق متنازع بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان سے 7 دن میں جواب مانگا ہے۔

آئی جی پنجاب

اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا تعلق ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس سے ہے، ملزم عابد علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے میچ کرگیا، ملزم کی شناخت میں جیوفینسگ اور موبائل فون کی مدد بھی لی، اس وقت ملزم کی لوکیشن قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ تھی، سادہ کپڑوں میں ملزم کی رہائش گاہ پر نفری تعینات کی، نفری دیکھ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ کھیتوں میں فرار ہوگیا۔

انعام غنی نے کہا کہ ملزم کے پاس 5 موبائل سمز تھیں ایک اس کے اپنے نام پر تھی، ملزم عابد علی کی فون سم کی مدد سے اس کے ساتھی تک پہنچے،ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔