Official Web

امید ہے کہ چینی سائنس دان اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائیں گے،شی جن پھنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جنپھنگ نے گیارہ تاریخ کو "چودہویں پانچ سالہ منصوبہکی مدت کےدوران  سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی رپورٹ سننےکے  لئے بیجنگ میں سائنس دانوں کے ایک سمپوزیم کی میزبانیکی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین کی ترقی کودرپیش اندرونی اور بین الاقوامی ماحول میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیاںآئی ہیں ، اور مستقبل میں ملک کی ترقی میں تکنیکی جدت کاری کو تیزکرنے کے لئے مزید ضروری تقاضوں کو آگے بڑھانے کی ضرورتہے۔ امید ہے کہ چینی سائنس دان اور سائنسی و تکنیکی کارکن اپنیتاریخی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقیکے راستے پر گامزن رہیں گے۔

شی جن پھنگ نے مزید  کہا کہ  ایسی تکنیکی تحقیق کو فروغ دینا ہوگاجو تیز رفتار پیشرفت حاصل کر سکے۔ متعدد قومی تجربہ گاہیں قائمکرنے ، تجربہ گاہوں کے نظام کی تشکیل کرنے ، یونیورسٹیوں کےاہم کردار کو بھر پور انداز میں پیش کرنےاور اہم شعبوں میںکلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز پر تحقیق کو فروغ دینے کے لئے چین کےاداراتی فوائد کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ ہمیں بنیادی تحقیق کومستحکم کرنا ہوگا ، بنیادی تحقیق میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا ، اوربنیادی تحقیق کے لئے ایک اچھا سائنسی تحقیقی ماحول تیار کرناہوگا۔ ریاضی ، طبیعیات ، کیمسٹری ، اور حیاتیات جیسے بنیادیشعبوں کی تعمیر کو مضبوط بنانا ہوگا۔