Official Web

پہلا ون ڈے: بلنگز کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 19 رنز سے ہرا دیا

مانچسٹر:  آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 19 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 294 رنز بنائے، میکس ول نے 77 اور مچل مارش نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 275 رنز بناسکی، سام بلنگز کی شاندار سنچری رائیگاں گئی، انہوں نے 118 جبکہ جانی بیئر سٹو نے 84 رنز بنائے۔ ایڈم زمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں تاہم 10 اوورز میں 26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے والے جوش ہیزل ووڈ مرد میدان قرار پائے۔