Official Web

افغان عمل امن میں پیشرفت: قطر میں تاریخی بین الافغان مذاکرات کا آج سے آغاز

دوحہ:  قطر میں تاریخی بین الافغان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، طالبان اور افغان حکومت میں پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوں گے۔

طالبان مذاکراتی ٹیم کی قیادت مولوی عبدالحکیم کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کے وفد کی سربراہی معصوم استنکزئی کریں گے۔ افغان وفد میں خواتین بھی شامل ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل میں ہماری بھرپور حمایت جاری رہے گی۔

%d bloggers like this: