Official Web

موٹروے زیادتی کیس کا کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا، آئی جی پنجاب

لاہور: انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ  لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی غلط اور جعلی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔غیر تصدیق شدہ خبریں نہ صرف کیس پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں ۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ  میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں ۔ عوام ہم پر اعتماد رکھیں ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے۔