Official Web

دہشت گردی اور نوول کورونا وائرس انسان کے مشترکہ دشمن ہیں ،چین کی وزارت خارجہ

گیارہ ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میںایک صحافی نے پوچھا کہ بھارت اور امریکہ نے پاکستان سے مطالبہکیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردحملوں کے لیےاستعمال نہ کرنے کویقینی بنانا چاہیئے۔اس حوالے سے چینیوزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کی ہیں اورقربانیاں دی ہیں ،عالمی برادری کو ان کا بھرپور اعتراف اوراحترام کرنا چاہیئے۔مختلف ممالک کو باہمی احترام ، مساوات اورباہمی مفادات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون میںحصہ لینا چاہیئے۔ترجمان نے زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کیمخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق دوہرا معیاراپنانے اور دہشت گردی کو خاص قومیتوں اور مذاہب سے منسلککرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے  کو انیس سال ہوچکے ہیں ۔اس خصوصی موقع پر امریکہ کو یار رکھنا چاہیئے کہ دہشتگردی اور نوول کورونا وائرس ہی بنی نوع انسان کے مشترکہ دشمنہیں۔چین اور پاکستان امریکہ کے دشمن نہیں۔