Official Web

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ سرحدی علاقے میں کشیدہ صورتحال میں کمی لانے پر متفق

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان  10 ستمبر کو ماسکو میں مذاکرات ہوئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پرخلوص  ماحول میں چینبھارت سرحدی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالےسے تعمیری تبادلہ خیال کرتے ہوئے پانچ امور پر اتفاق کیا۔

اول،   فریقین کو باہمی تعلقات کی ترقی کے تناظر میں دونوں ممالککے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل پیرارہتے ہوئے آپسی اختلافات کو تنازعات میں تبدیل ہونے سےروکنا چاہیے۔

دوم،  سرحدی علاقے کی موجودہ صورتحال دونوں فریقوں کےمفادات میں نہیں ہے۔دونوں ممالک کی سرحدی افواج کومشاورت جاری رکھنی چاہیے ، سرحدی افواج کو  “ڈس اینگیجکرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنا چاہئے۔

سوم، فریقین کو سرحدی امور سے متعلق طے شدہ معاہدوں اورضوابط کی پاسداری کرنی چاہئے ، سرحدی علاقے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنا چاہئے اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریزکرنا چاہئے جس سے صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

چہارم ،  فریقین نے چینبھارت سرحد ی امور کے حوالےسےخصوصی نمائندوں کےمیٹنگ میکانزمکے ذریعے رابطے  اورمشاورت  جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پنجم ، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدیعلاقے میں کشیدگی  میں کمی کے ساتھ ساتھ  فریقین کو باہمی اعتمادسازی کے لیے نئے اقدامات اپنانے چاہئے ۔