Official Web

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کثیر الجہتی کے فروغ اور انسداد وبا کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور

دس ستمبر کو  چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ اینے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائےخارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وباکے باعث دنیا کو اس وقت ایک بڑی تبدیلی کا سامنا ہے۔عالمی معیشت غیرمعمولیکساد بازاری کا شکار ہے ، یکطرفہ پسندی شدت اختیار کررہی ہے ،اور عالمی سطح پر گورننس کا نظام مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ امن ، ترقی ، تعاون ، اور  مشترکہ مفادات  آجکے دور میں بھی مقبول رحجانات ہیں۔ تمام فریقوں کے ساتھمل کر وبائی صورتحال سے نمٹنے کا عمل  کثیرالجہتی کی طاقت کا مظہرہے۔ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اس وقتمختلف ممالک کا ایک مضبوط انتخاب بن چکا ہے۔آئندہ برسشنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ چین تمامفریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے  تاکہ شنگھائیتعاون تنظیم خطرات اور چیلنجوں سے مزید موثر انداز میں نمٹسکے ، اور علاقائی اور عالمی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالیکے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔

چینی وزیر خارجہ  نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مستحکم تعاون کے حوالےسے پانچ تجاویز پیش کیں۔اول ، ایک دوسرےکی مضبوط حمایت اور بنیادی مفادات کا تحفظ کیا جائے،  کسی بھیملک کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کیجائے ۔دوم، کووڈ۱۹  کے انسداد کے لیے اتحاو و تعاون کوفروغ دیا جائے۔سوم ، سلامتی سے متعلق مختلف خطرات کوحل کیا جائے ، دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کیسرکوبی کی جائے تاکہ ایسے انتشاری عناصر وبائی صورتحال سے فائدہنہ اٹھا سکیں۔ چہارم، مربوط ترقی پر کاربند رہتے ہوئے  تمام ممالککی اقتصادی بحالی کو فروغ دیا جائے۔پنجم ، کثیرالجہتی کو برقراررکھتے ہوئے عالمی گورننس کی بہتری کو فروغ دیا جائے۔