Official Web

چین اور بھارت متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے پر متفق

ماسکو: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری شنگھائی تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس کی سائڈ لائن پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں دنوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

چین اور بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے لہذا سرحد پر تعینات دونوں ممالک کی افواج کو مذاکرات کا عمل شروع کرنا چاہیے اور فوری طور پر متنازع سرحدی علاقے سے دونوں ممالک کے فوجی پیچھے ہٹ جائیں گے۔