Official Web

بھارتی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کیلئے خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کی  پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کے لیے خطرہ ہیں۔ 

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہری آبادیوں پر  اسلحے کا استعمال عالمی و انسانی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاؤن کو گزشتہ روز400 دن مکمل ہوگئے۔ دنیا بھر سے کشمیر کی صورتحال کی مذمت کی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں بھی موجود ہیں۔ کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج  ایل او سی پر بھی مسلسل فائرنگ کر رہی ہیں، بھارتی افواج رواں سال ایل او سی پر 2 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکی ہیں، گزشتہ روز بھی امن کا دشمن بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں تین معصوم شہری زخمی اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا، بھارت مسلسل اپنی عالمی ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اور بھارتی پالیسیاں چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایوں کیلئے خطرہ ہیں۔

%d bloggers like this: