Official Web

چینی قوم کے خوابوں کی تعبیر کرنے والے”اساتذہ” کو سلام ،شعبہ اردو کا تبصرہ

دس ستمبر کو چین میں چھتیس واں یوم اساتذہمنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک بھر کے تمام اساتذہ کو اس دن کی  مبارکباد دی  اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

یہ کہنا درست ہے کہ اساتذہ کے ایک کندھے پر  طلباء کا مستقبل ہے ، اور دوسرا کندھے پر  قوم کا مستقبل ۔ اساتذہ  طلباء کی تعلیم و تربیتکی راہ میں “خوابوں کی تعبیر  کرنے والے ” ہیں۔

رواں برس یوم اساتذہ کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ کووڈ-۱۹کے تناظر میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں اگرچہ عارضی طور پر معطل کر دی گئیتھیں  ، مگر طلباء کی کردار سازی اور ذہنی ترقیکے عمل میں تو کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔یہاں ہمیں صحیح معنوں میں اساتذہ کی قدر محسوس ہوئی ۔ چین بھر میں 200 ملین سے زائد پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کو ایک طویل عرصے تک اپنے گھروں میں آن لائن تعلیم حاصل کرنا پڑی ، ملک بھر میں اساتذہ نے فاصلاتی تعلیم کے طریقہ کار میں جدت لائی ،طلباء کو آن لائنپڑھایا گیا ،نیو میڈیا کے توسط سے لیکچرز براہ راست نشر کرنے سمیت اساتذہ نے دیگر ذرائع سے وبائی دور میں اپنے فرائض احسن طور پر انجام دیے۔

سال 2020 چین کے لئے اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ رواں برس چین ملک بھر سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے غربت کے خاتمے کے لئے  شہروں سے دیہی علاقوں کا رخ کیا اور گاوں گاوں میں بچوں کی تعلیم کا فرض سنبھالا۔کہا جا سکتا ہے کہ چینی اساتذہ کی اکثریت شعوری طور پر اپنی ذاتی زندگی کو مادر وطن کے مستقبل کے ساتھ جوڑتی ہے ،  پیشہ ورانہ علوم اور عمدہ اخلاق سے اپنے طالب علموں کے خوابوںکی تعبیر   کی کوشش کی جاتی ہے ۔

دوسری جانب تدریس کو معاشرے کا سب سے قابل احترام اور قابل رشک پیشہ بنانا ملک و قوم کے تعلیمی مقاصد کی ترقی کے لئے بہت لازمی ہے۔ کیوںکہ اساتذہ تعلیمی ترقی کا بنیادی وسیلہہیں۔یوم اساتذہ کا ایک اور  اہم مقصد معاشرے میں اساتذہ کے لئے عزت اور احترام کے شعور کو اجاگر کرنا ہے ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ چینی حکومت نے اساتذہ کی آمدنی میں اضافے کے لئے متعدد ترجیحی پالیسیاں مرتب کی ہیں ، بالخصوص دیہی علاقوں میں اساتذہ کی تنخواہوںمیں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔توقعہے کہ آئںدہ تین تا پانچ سالوں میں دیہی اساتذہ کی آمدنی میں خوب اضافہ دیکھنے میں آئیگا۔

چینی قوم کی عظیم  نشاۃ الثانیہ  کے عمل میں ،چین میں  ایک ایسی سماجی فضا تشکیل دی جا رہی ہے جس میں  اساتذہ اور تعلیم کے احترام کو فوقیت حاصل ہے۔یوم اساتذہ اس لحاظ سے بھی نمایاں اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن علم و دانش  کے لئے عزت اور  احترام پر بھر پور زور دیا جاتا ہے اور  ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے  اساتذہ کی جدوجہد اور کردار کی  حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔