Official Web

بھارتی شہری کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر پھٹ پڑے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات توڑنے پر پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بمبئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا غیر قانونی تعمیرات پر بھی پاکستان کو نہ بھولیں۔ انہوں نے بی ایم سی کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئرز کیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔

کنگنا رناوت کو ایسے موقع پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر بھارتی صارفین کی جانب سے ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نخیل یادیو نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کنگنا کو بھارت سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے۔کیوں کہ ان کی غیر قانونی تعمیر مسمار کی جارہی ہے اور یہ ہیں کہ جوکہ پاکستان کو یاد کر کے مگرمچھ کے آنسوں بہا رہی ہیں۔ بلکہ آپ کو تو شرمندہ ہونا چاہئے۔

منیش نے کہا کہ گھر مسمار کرنے کا واقعہ کنگنا کے خود کے ساتھ پیش آگیا تو آج جمہوریت کی موت ہو گئی اور اگر یہ معاملہ کسی خانز کے ساتھ پیش آتا تو انہیں پاکستان جانے کا کہا جاتا۔ کیا یہ منافقت نہیں ؟۔

سارکزم نامی صارف نے کہا کہ اگر آپ کو ممبئی پاکستان لگتا ہے تو پھر آپ یہاں کیوں رکی ہیں ؟وہیں اپنے گھر چلی جائیں۔

جے نامی صارف نے کنگنا کا حقیقی چہرا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جگہ کو پاکستان کہنا اور ممبئی کی پولیس کو بابر آرمی کہنا۔ یہ ازخود بھارتیوں کے احساسات اور جذبات کی توہین ہے۔ یہ عورت اپنی حدوں سے تجاوز کر چکی ہے۔

%d bloggers like this: