Official Web

پیر جو گوٹھ میں کشتی ڈوبنے سے 2 بچیاں جاں بحق، دو افراد لاپتہ

ضلع خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کشتی دریائے سندھ میں الٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور دو افراد لاپتہ ہوگئے۔

کچے کے علاقے گوٹھ مور جھبر شیخ میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد پانی میں جاگرے۔ واقے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خور فوری طور پر پہنچے اور 26 افراد کو بچالیا تاہم 4 کو بچایا نہ جاسکا۔

دریا سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت لیلیٰ دختر محرم شیخ اور سندھو دختر محمد شیخ کے نام سے ہوئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ڈوبے ہوئے دسیگر دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔