Official Web

چین میں "صارفی ماہ دو ہزار بیس” کی سرگرمیوں کا آغاز

چین کی وزارت تجارت اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے "صارفی ماہ دو ہزار بیس اور بیجنگ فیشن صارفی ماہ” آٹھ تاریخ کی شام کو بیجنگ میں شروع ہوا۔اس ایونٹ کا مقصد انسداد وبا کی موجودہ صورتحال میں صارفین کے لیے مختلف سرگرمیوں کے فروغ سے مثبت اشارہ دینا ہے ،جبکہ کھپت کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری پر زور اور صارف مارکیٹ کی مجموعی بحالی کی جھلک بھی اس اہم سرگرمی کے مقاصد میں شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق 9 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ، صارفی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ جاری رہے گا، جس میں 100،000 سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی جبکہ 20 لاکھ سے زائد روایتی اور آن لائن اسٹورز بھی شامل ہوں گے۔

ایونٹ کے دوران ، تھین جین ، ہاربین ، شین جن اور دیگر شہروں کے مرکزی تجارتی مقامات پر برآمداتی مصنوعات کے بازار لگائے جائیں گے۔ وزارت تجارت ثقافتی کارنیول سمیت لاکھوں ریستورانوں کی مدد سے فوڈ فیسٹیول اور دیگر پروموشن سرگرمیاں منعقد کرے گی۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں بھی مقامی خصوصیات کی حامل سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: