Official Web

‘روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات، کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے’

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات ہیں، کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے، ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے، اس کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سے کل ملاقات طے ہے، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا بھارت دو طرفہ گفتگو کیلئے تیار نہیں ہے، بھارت کی چین کیساتھ گفتگو بھی حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی، ایس سی او فورم، ڈرگ ٹریفیکنگ، افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔