Official Web

توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہاری قرار

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرکے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف پیش نہیں ہوئے جس پر جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر پر فردجرم عائد کریں گے۔

احتساب عدالت کے جج نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کر رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کیا جب کہ یوسف رضا گیلانی نے بھی فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا۔