Official Web

چین کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے چین۔پاک تعلقات کے حوالے سے مثبت بیانات کی پزیرائی


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نےسات تاریخ کو  پریس کانفرنس کے دوران  چین۔پاکتعلقات  کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خانکے مثبت بیانات کو بھرپور سراہا۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کےاسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور  ہمیشہ ایکدوسرے پر اعتماد اور حمایت  کرتے  ہیں۔ رواںبرس چین۔پاک تعلقات نے کامیابی سے وبا کی آزمائشکا سامنا کیا ہے جس سے باہمی اعتماد کو تقویت ملی ہے ، تعاون اور دوستی کو مزید مضبوطی حاصل ہوئی ہے ۔بالخصوص اقتصادی راہداری بیورو کے قیام کے بعد سے، "دی بیلٹ اینڈ روڈکے ایک اہم پائلٹ منصوبے اورچین۔پاک  تعاون کے مثالی منصوبے کے طور پر ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں "نئی مثبتپیش رفت”  ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  ہم  پاکستانکے ساتھ مل کر  کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ  چیناور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے  ، جس سے نئے دور  میں  چین۔پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل پائے گا اور دونوںممالک کے عوام  کو فائدہ پہنچے گا۔