Official Web

پاکستان کے اعلی سطحی سیاستدانوں کی جانب سے انسداد وبا کے حوالےسے چین کی نمایاں کامیابیوں کی تحسین

پاکستان ان اولین ممالک میں سے  ہے جس نے انسدادوبا میں چین کی حمایت اور مددکی۔ رواں سال دس اورتیرہ فروری کو پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نےبالترتیب قرار دادیں منظور کیں، جن میں  کووڈ۱۹ وبا کے خلاف چین کی جنگ کیلئے حمایت کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاستدانوںنے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے چینکی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ہانگ کانگ کی مثال دیتےہوئے چین کے موثراقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین کے تجربات تمامممالک کے لیے ایک مثال ہے۔
پاکستان کی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمینمشاہد حسین نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وبا پر قابو پالیا، بلکہ انسداد وبا کے حوالے سے پاکستان کو بھی مدد فراہم کی۔  چین کی مدد سےپاکستان نےبہت ہیکم وقت میں ایک خصوصی ہسپتال قائم کیا۔ چین انسدادوبا کے حوالے سے ایک کامیاب مثال ثابتہوا۔   پاکستان کو دوست کی حیثیت سے چین پر  فخرہے۔ "