Official Web

پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید مہنگا، 860 کی بجائے 1350 روپے تک فروخت

پشاور: پشاور میں مہنگا آٹا اور کم وزن روٹی شہریوں کا مقدر بن گئی، فائن دانے دار 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 جبکہ سپر فائن پرچون میں 1300 روپے میں فروخت ہونے لگا، شہری کہتے ہیں حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے، فلور ملوں نے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

پشاور میں آٹے کی سب سے بڑی مارکیٹ اشرف روڈ میں آٹا سستا ہونے کی بجائے مزید مہنگا ہو گیا، ہول سیل پر فائن دانے دار آٹے کا تھیلا 1300 روپے کا ہے، سپر فائن آٹے کا تھیلا 1250روپے اور 85 کلو کی بوری 5 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ڈیلروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلور ملوں کے لیے گندم کا کوٹہ بڑھا تو دیا ہے تاہم دکانداروں کیلئے سرکاری آٹے کا کوٹہ 35 سے کم کر کے 23 تھیلے کر دیا گیا ہے، شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری کوٹے سے عوام کو فائدہ نہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر کے مطابق فلور ملوں کو یومیہ 3 ہزار ٹن گندم فراہم کی جاری ہے جس میں 2500 ٹن آٹا ڈیلروں جبکہ 500 ٹن نانبائیوں کو دیا جاتا ہے، فلور ملوں کا کوٹہ 5 ہزار ٹن تک بڑھایا جائے۔

پشاور میں سرکاری آٹے کی 20 کلوتھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک جلد ختم ہو جاتا ہے۔

%d bloggers like this: