Official Web

یو ایس اوپن میں ایک اور اپ سیٹ ، بیلجئن الائزے مرٹنز نے امریکی صوفیہ کینن کو ہرا دیا

یویارک:  یو ایس اوپن میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا، سولہ نمبر کی بیلجئن کھلاڑی الائزے مرٹنز نے نمبر ٹو امریکی حریف صوفیہ کینن کو ہرا دیا۔ یکطرفہ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا، سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارینکا نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی پا لی۔

نیویارک سٹی کے خوبصورت ٹینس کورٹ میں پری کوارٹر مقابلے، میزبان ملک اور عالمی نمبر نمبر ٹو صوفیہ کینن کا بیلجئیم کی غیر معروف الائزے مرٹنز کھلاڑی سے جوڑ پڑا۔ توقع کے برعکس سولہ نمبر کی مرٹنز نے پہلا اور پھر دوسرا سیٹ چھ تین ، چھ تین سے جیت لیا۔

دوسرے میچ میں سابق ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے یونانی حریف ماریہ سیکاری کو آؤٹ کر دیا۔ ویمن سنگلز پری کوارٹر کے ایک اور میچ میں بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا مچووا کو شکست دی۔

%d bloggers like this: