Official Web

یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

کراچی:  یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی جنگ میں ‘دوارکا’ کے محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست، ریڈار سسٹم اور ہوائی اڈہ تباہ کر کے کراچی محفوظ بنانے والوں کو سلام پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے، آپریشن دوار کا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ نے بھارتی بندرگاہ دوار کا پر حملہ کر کے ریڈار سٹیشن تباہ، دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔

نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا، آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر عالمی پانیوں میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہے، سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلٸے تیار ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا پاکستان نیوی سمندری تحقیق میں تعاون کے علاوہ سمندر میں ہائیڈرو کاربن وسائل کی تلاش کیلئے مدد فراہم کر رہی ہے، پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

%d bloggers like this: