Official Web

آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں: مہوش حیات

اہور:  پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مادرِ وطن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذارنہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں مسلح افواج کے ان تمام جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کو بچانے کے لیے قربانیاں دیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ میں ان تمام شہدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر روزانہ موت کا سامنا کرتے ہیں تاکہ ہم ہر رات سکون کی نیند سو سکیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے پر بھی ہم سب آپ (افواج) کے شکر گزار ہیں۔