Official Web

ڈیجیٹل تجارت سے چین کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی، چین کے نائب وزیر تجارت

پانچ ستمبر سے چین کا عالمی خدماتی تجارتی میلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسی دن  نیشنل کنونشن سنٹر میں ڈیجیٹل ٹریڈ ڈویلپمنٹ ٹرینڈ اینڈ فرنٹیئر سمٹ کا انعقاد ہوا۔ چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب شیاو یا چھینگ نے سمٹ میں کہا کہ چین کی ڈیجیٹل معیشت نے خوب ترقی  کی ہے۔ سال دو ہزار انیس میں چین میں ڈیجیٹل معیشت کی مالیت 35.8 ٹریلین یوان تک پہنچی ۔ جو جی ڈی پی کا 36.2فیصد ہے۔اس طرح یہ شعبہ اعلی معیار کی معاشی ترقی کے حصول میں اہم معاون بن گیا ہے۔
چین کے نائب وزیر تجارت وانگ بینگ نان نے کہا کہ اب ڈیجیٹل تجارت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ دو ہزار انیس میں چین میں ڈیجیٹل تجارت کے درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت203.6 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچی ، جو ملک کی کل خدمات کی تجارت  کا 26 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل تجارت چین کے کھلےپن کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم طریقہ کار بن جائے گا۔