Official Web

چین پرامن ترقی اور عالمی سلامتی کے لیے پر عزم ہے ، چین کے وزیر دفاع

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فنگ حہ نے شنگھائی تعاون تنظیم، دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں اور مشترکہ سلامتی ٹریٹی آرگنائزیشن کے رکن ممالک کے دفاع کے شعبوں کے  سربراہاں کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا  ہےکہ چین نے ہمیشہ پر امن ترقی کا راستہ اپنا یا ہے اور عالمی امن کی حامل دنیا کی تعمیر کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے بین الاقوامی صورتحال مزید غیر یقینی اور غیرمستحکم ہوگئی ہے۔اسلئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ مختلف ممالک کو وبا کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے، یکطرفہ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، تنا زعات کو حل کرنا چاہیے،اور جیت ۔جیت تعاون کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا مشکلات پر قابو پالے۔وے نے کہا کہ چینی فوج اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اورترقیاتی مفادات کے دفاع کیلئے بھر پور اعتماد اور عزم رکھتی ہے۔
ہفنے کے روز چینی وزیر دفاع نے پاکستان کے چئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا اور روس کے وزیر دفاع سرگئی شو گو سے بھی ملاقات کی۔

%d bloggers like this: