Official Web

جاپان کے خلاف چین کی عوامی جنگ نے فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا ،پاکستانی ماہر

تین ستمبر جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی پچھترویں سالگرہ منائی گئی۔اسی دن پاکستانی ماہرسید حسن جاوید نے انٹرنیٹ پر اس  دن کی مناسبت سے منعقدہ یادگاری سرگرمیاں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یادگاری سرگرمیاں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ جاپان کے خلاف چین کی عوامی جنگ کی فتح نہ صرف ایک ملک کی فتح تھی، بلکہ اس نے  فاشزم  کے خلاف عالمی جنگ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر، ان یادگاری سرگرمیوں نے دنیا کو امن کی پاسداری اور جارحیت کی مخالفت کی یاد دلائی ہے۔
جناب سید حسن جاوید اس وقت  پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چائنا اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ اس سے پہلے سفارت کار کے طور پر دو مرتبہ چین میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے خیال میں جب جاپان نے چین کے خلاف جارحیت  کا آغازکیا، تو اس وقت چین کی قومی طاقت اور فوجی طاقت جاپان سے بہت  پیچھے تھی۔تاہم چینی عوام نے  متحد ہوکر ایک طویل اور مشکل عرصے کے بعد بالآخر اس جنگ میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے اس جنگ میں اہم  قائدانہ کردار ادا کیا۔