Official Web

بھارت نے مزید 12 لاکھ غیر مقامی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کر دیے

مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے غیر مقامی شہریوں کو 12 سے زائد ڈومیسائل جاری کر دیے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے مطابق ڈومیسائل کا اجرا جموں کشمیر کے 20 اضلاع میں کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 86 ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9 لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے 3 لاکھ غیر مقامی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے تھے جس میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں تھا۔

اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) اور پاکستان نے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین واپس لینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

ڈومیسائل کا متنازع بھارتی قانون

واضح رہے کہ بھارت نے یکم اپریل کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اب مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل (شہریت) کا نیا قانون نافذ ہوگا اور اُس کی رو سے سرکاری محکموں میں چپڑاسی، خاکروب، نچلی سطح کے کلرک، پولیس کانسٹیبل وغیرہ کے چوتھے درجے کے عہدوں کو کشمیریوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جب کہ گیزیٹِڈ عہدوں کے لیے پورے بھارت سے امیدوار نوکریوں کے اہل ہوں گے۔